8بجے مارکیٹیں بند کرنے والے کم بچے پیدا کرتے ہیں، خواجہ آصف
آپ کی قوم کی کتنی باصلاحٰت ہے کہ رات ایک بجے مارکیٹیں بند کرتے ہیں پھر بھی بچے زیادہ پیدا کرتی ہے، وزیر دفاع کا پریس کانفرنس میں صحافی کو جواب
وزیردفاع خواجہ آصف ملک کےدفاع کے علاوہ ہر موضوع پر بات کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
توانائی بحران پر پریس کانفرنس کے دوران وزیردفاع نے رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو ملک کی بڑھتی آبادی کو قابو کرنے کا موجب بھی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت کا تمام مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا فیصلہ
اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے برسوں تک تمام اداروں کومفلوج رکھا، پلڈاٹ
خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں 8 بجے مارکیٹیں بند ہوتی ہیں وہاں بچے پیدا ہونے کی تعداد کم ہے،آپ کی قوم کی کتنی استعداد ہے کہ رات ایک بجے مارکیٹیں بند کرتے ہیں پھر بھی بچے زیادہ پیدا کرتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مطابق جن ممالک میں مارکیٹس 8 بجے بند ہوتی ہیں وہاں آبادی کم ہوتی ہے. pic.twitter.com/vJwjS79UqO
— Sheraz Khan Rajput 🦉 (@SherazKRajput) January 3, 2023
گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے تک بند کی جائیں گی جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے تک بند کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اگر اس ٹائم پر چلیں تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج علامتی طور پر کابینہ کی میٹنگ میں بھی کوئی لائٹ آن نہیں کی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے ماضی میں بھی کیے ہیں، بجلی کے استعمال میں کمی لانے کا پروگرام تیار کر لیا گیا ہے جس کی بریفنگ صدر صاحب کو بھی دی ہے اور انہوں نے بھی سپورٹ کیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے ، ہماری عادات و اطوار باقی دنیا سے مختلف ہیں۔ ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں، پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے یہاں مارکیٹیں ، ریسٹورنٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں ہم 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، جو کہ سردیوں کی نسبت 17 ہزار میگاواٹ زیادہ ہے۔ سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔