کالعدم ٹی ٹی پی کا پی پی اور نون لیگ کی قیادت پر دہشتگرد حملوں کا اعلان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ایک تحریری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے قائدین اور رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کی دھمکی دے دی جبکہ سیکیورٹی اداروں کو اہم ترین ہدف قرار دیا ہے، شہباز شریف اور بلاول امریکی کے ایما ء پر ہمارے خلاف جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر انہیں ہماری طاقت کا اندازہ نہیں ہے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے قائدین اور رہنماؤں پر دہشتگردحملوں کی دھمکی دے دی ہے جبکہ ملکی سیکیورٹی اداروں پر اہم ہدف قرار دیا ہے ۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے تحریری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے قائدین اور رہنماؤں پر دہشتگردحملوں کی دھمکی دے دی جبکہ سیکیورٹی اداروں کو اہم ترین ہدف قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کی اپیل کا خیرمقدم
کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان میں کہ گیا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون اپنے موقف پر ڈٹی رہیں اور فوج کی غلامی کا نشہ انکے دماغ سے نہ نکلا تو پھر انکے رہنماؤں اور سرکردہ لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
تحریری بیان میں کہ گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ملک پر بر سر اقتدار مسلط کردہ ٹولوں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا کو اس بات کا علم ہے کہ ہمارا جہادی میدان صرف اور صرف پاکستان ہے اور ہمارا اہم ترین ہدف سیکیورٹی ادارے ہیں جو مغرب کی غلامی میں مصروف ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون اور سیکیورٹی اداروں کے سرکردہ لوگوں سے پرہیز کریں اور ان کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔
ٹی ٹی پی اعلامیہ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری پالیسی میں آپ کے خلاف اقدام کی کوئی گنجائش نہیں ہے مگر آپ بھی ہمارے خلاف سر گرمیوں سے پرہیز کریں۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی
تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے کسی سیاسی پارٹی کے خلاف اقدام نہیں کیا ہے مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت کی قیادت پر معلوم نہیں امریکہ کا جادو کیسے چل پڑا ہے ۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کو اپنی ماں کا درجہ دے رکھا ہے اور اس کے احکامات پر ہمارے خلاف جنگ کا اعلان کررہا ہے مگر یہ ابھی بچے ہیں اور انہیں معاملات کا علم نہیں ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نہ جانے کس تصور میں امریکہ کی خوشنودی کی خاطر ٹی ٹی پی کے خلاف طبل جنگ بجا کر پوری پارٹی کو اس جنگ میں دھکیل دیا ۔