پرویز الہیٰ نے اسحاق ڈار کو اسحاق ڈالر اور شہباز شریف کو جھوٹو ں کا سردار کہہ دیا
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک انتہائی جھوٹے انسان ہیں اور انہوں نے اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ آپ کو اندازہ ہی نہیں ۔ شہباز شریف کا نام سب سے زیادہ جھوٹ بولنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے مگر شریفوں نے اسے چھپایا ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسحاق ڈار کو اسحاق ڈالر سے لقب سے بھی نواز دیا
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اتنے زیادہ جھوٹ بولیں کہ آپ کی سوچ ہے۔ شہباز شریف کا نام کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے مگر شریفوں نے اسے چھپایا ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے گجرات یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو جھوٹ بولنے میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپ کی سوچ سے زیادہ جھوٹ بولیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے خلاف بیان پر یوٹرن لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نون لیگ نے میرے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا کہ ہمارے پاس پیسے کہاں سے آئیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ نون کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ گھر سے پیسے لیکر آتے ہو ؟ ۔
Good one 🤣 . #ishaqdollar @MIshaqDar50 pic.twitter.com/IXc2H3UlWj
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 6, 2023
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے نون لیگ کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک سے ڈالر لوٹ کر باہر لے جاتے ہو مگر واپس صرف اسحاق ڈالر لاتے ہوں۔
قاف لیگ کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا اور اب وزیراعظم بن کر بری طرح بے نقاب ہوکر عوم کے سامنے آگئے ہیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ اگر حکمران بے ایمان و بد دیانت ہو تو برکت ختم ہوجاتی ہے۔ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد مہنگائی کا جو سیلاب لیکر آئے اب وہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت سب شریف جھوٹے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک سچا رہنما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہے گھبرانا نہیں ہے ۔