سیلاب زدگان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس: عالمی برادری کا 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا وعدہ
جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرین کے لیے 3 سالوں میں 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر Shixin Chen نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
جینیوا میں ہونے والی ” انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان” کے موقع پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) گروپ کے چیئرمین، محمد الجاسر نے پاکستان میں سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 4.2 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
اس کے علاوہ "انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان” کے موقع پر عالمی بینک نے بھی اس مقصد کے لیے 2 بلین ڈالر کا وعدہ کیا جبکہ USAID نے 100 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کے مطالبات اسحاق ڈار کے لیے انتہائی کڑوی گولی بن گئے
ایکسچینج کمپنیز کی حکومت کو در آمدات کیلئے 300 ملین ڈالر تک مدد کی پیشکش
دوسری جانب جاپان نے 77 ملین ڈالر اور جرمنی نے 84 ملین یورو کا وعدہ کیا ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک (ISDB) کے چیئرمین محمد الجاسر کا کہنا تھا کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک گروپ، پاکستان کی موسمیاتی لچک اور ترقی کے مقاصد کے حصول میں تعاون کے لیے ، اگلے تین سالوں میں 4.2 بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔”
The Islamic Development Bank Group has announced a financing amount of
$ 4.2 billion dollars to meet Pakistan’s Climate & Resilience Objectives #PMShehbazinGeneva #ResilientPakistan pic.twitter.com/frIeMBSGT0— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 9, 2023
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر Shixin Chen نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔
یورپی یونین (EU) نے 500 ملین یورو سے زیادہ کے وعدوں کا اعلان کیا۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے 500 ملین یورو سے زائد کی امداد کا اعلان کیا۔
At the Intl Conference on #ResilientPakistan @vonderleyen announced support to the reconstruction of Pakistan of over €500 million from #TeamEurope. The EU & its Member States were among the 1st to react when the floods hit. "We stood by you then & we show our solidarity today." pic.twitter.com/s37jfsQp9E
— EU at the UN – Geneva #MultilateralismMatters (@EU_UNGeneva) January 9, 2023
ان اعلانات کے جواب میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی برادری اور ترقیاتی شراکت داروں نے سیلاب زدگان کے لیے مثالی ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اسلامی ترقیاتی بینک گروپ نے جنیوا موٹ میں 4.2 بلین ڈالر کا وعدہ کیا ہے، ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر نے وزیر اعظم کے ٹھوس اقدام کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے، 2 بلین ڈالر کا اعلان کیا تھا۔”
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو سے متعلق ایک جامع فریم ورک دستاویزات کی صورت میں پیش کیا تھا۔