ایم کیو ایم لندن کے بعد فاروق ستار نے بھی بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا نعرہ لگا دیا

فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کی طرح بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا علم بلند کردیا،انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بعد الیکشن میں حصہ لینا اور نہ لینا برابر ہےجبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے کی لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کی بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔

ایم کیو ایم لند ن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والا ڈاکٹر فاروق ستار کا کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ لندن کابلدیاتی الیکشن کےبائیکاٹ کا اعلان، کراچی میں وال چاکنگ شروع

ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لندن سے کی جانے والی بائیکاٹ کی اپیل کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے فاروق ستار نے بھی مان لیا کہ بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔

مصطفیٰ عزیز آبادی نے لکھا کہ ہیش ٹیگ  "الطاف کابائیکاٹ جیتےگا”  استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اب بھی وقت ہے مان۔ اب تو ہمارے بائیکاٹ کو ناکام بنانے والے بھی مان گئے ہیں کہ بائیکاٹ ہی چارہ ہے ۔

مصطفیٰ عزیز آبادی کے شیئر کیے گئے کلپ میں ڈاکٹر فاروق ستار کہہ رہے ہیں کہ جب انسان سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا جائے۔ بنیادی حقوق چھین لیے جائیں۔ آبادی کو کم  گنا جائے تو پھر کوئی چارہ نہیں ہے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ملازمتوں کا کوٹہ بھی کسی اور کو دے دیا جائے اور اب حلقہ بندیوں میں ناانصافیاں ہوئیں تو اس کے بعد بچا ہی کیا ہے ؟۔ ہم نے عزت نفس کو بحال کرنا ہے ۔

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے جب اس طرح کے حالات ہو تو پھر الیکشن ہوں یا نہ ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایم کیو ایم پاکستان کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیے

الطاف حسین کا اپنی شرکت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو میرا مشورہ ہے کہ ایسے انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے مگر  اس کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے ۔

دوسری جانب  کچھ دیر قبل ایک تازہ پیش رفت میں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات  ملتوی کروانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔

متعلقہ تحاریر