غریدہ فاروقی، عمار مسعود اور وقار ستی کے ایک جیسے ٹوئٹ پر صارفین کی کڑی تنقید

غریدہ فاروقی، عمار مسعور اور وقار ستی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹوئٹس میں ایک جیسے دعوے کیے جن سے لگتا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے متعلق ایک جیسے پیغامات شیئر کرنے کی ہدایات تھیں جبکہ ان کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پیش کیے گئے اعداد و شمار جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اور پرویز الہیٰ نے با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی، صحافی عمار مسعود اور وقار ستی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پیش کیے گئے اعداد و شمار جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اور پرویز الہیٰ نے با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔  

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق  جہاں غریدہ فاروقی، عمار مسعود، وقار ستی کے دعوے غلط ثابت ہوئے وہی حیرت انگیز طور پر تینوں کے اعداد و شمار بھی ایک جیسے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی کا عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کا جعلی دعویٰ

غریدہ فاروقی، عمار مسعور اور وقار ستی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹوئٹس میں ایک جیسے دعوے کیے جن سے لگتا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے متعلق ایک جیسے پیغامات شیئر کرنے کی ہدایات تھیں۔

غریدہ فاورقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور حزب اختلات کے اراکین کی تعداد برابر ہے یعنی دونو ں کے پاس 171 ارکان ہیں جبکہ ایسے  ہی اعداد و شمار عمار مسعود نے بھی پیش کیے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں صحافی وقار ستی بھی  یہی بتاتے رہے کہ پنجاب کے ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے پاس 171 ارکان ہیں جس سے لگتا ہے کہ  تینوں صحافیوں کے ایک جیسے  اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے ۔

غریدہ فاروقی کے پیغام میں انس حفیظ نامی ٹوئٹر صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ  "حوصلہ بی بی حوصلہ ” انشاءاللہ  عمران خان اور  پاکستان کی عوام سب کے چودہ طبق روشن کریں گے۔

عمار مسعود  کے غریدہ فاروقی جیسے اعداد شمار والی ٹوئٹ پر عبدالقدیر نامی صارف نے انہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے کیونکہ بہادر کی صفت ہے وہ سچا اور انصاف پسند ہوتا ہے۔

عمار مسعود اور غریدہ جیسی ٹوئٹ  کرنے پر صحافی وقار ستی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے   اجنبی نامی (Stranger) نے لکھا کہ  اچھا جی ۔؟۔ اور کچھ ؟  عوام کو سب پتا ہے زیادہ سیانہ بننے کی کوشش نہ کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ نون کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے ۔ انہیں 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی  ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز نے کہا کہ ن لیگ  نے ایک مہینے سے اعتماد کے ووٹ کا رولا ڈالا ہو اتھا  وہ آج ہم نے لے لیا ہے ۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کی گئیں ۔

متعلقہ تحاریر