جنیوا کانفرنس میں ملنے والی امداد سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، دفتر خارجہ
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے پاکستان کی بھر پور امداد کی ،انہوں نے کہا کہ جنیوا ڈونر کانفرنس میں ملنے والی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ جنیوا ڈونر کانفرنس میں ملنے والی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے جنیوا میں ڈونرز کانفرنس منعقد کی جس میں عالمی برادری اور مالیاتی اداروں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر مدد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جنیوا ڈونر کانفرنس: بلاول کا کئی علاقوں میں سیلابی پانی کھڑے رہنے کا اعتراف
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری سے موصول ہونے والی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماوں نے ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فریقین نے دو طرفہ سرمایہ کاری تعاون کو وسعت دینے، شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے آج پاکستانی اور اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
گیارہ ارب ڈالر کی امداد کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر مستحکم نہیں ہوسکی
ترجمان نے کابل میں ہونے والے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔