جنرل (ر) باجوہ کی بیرون ملک سڑک کنارے کھڑے ویڈیو وائرل

جنرل (ر) باجوہ کی ویڈیو پر ناقدین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ صاحب کو پاکستان میں رہ کر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستانی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی بیرون ملک میں سڑک کنارے کھڑے رہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کی ویڈیو پر ناقدین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوہ صاحب کو پاکستان میں رہ کر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی مغیث علی نے جنرل (ر) باجوہ کی ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ” سابق آرمی چیف کو سڑک پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔” انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ "ویسے یہ کون سا ملک ہے۔؟”

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، عمران خان

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب  اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سڑک کنارے کھڑے ایک نوجوان سے محوگفتگو ہوں۔ جو غالباً ان کے صاحبزادے ہیں۔

جنرل (ر) باجوہ نے ڈارک بلو اور میرون کلر کا ٹریک سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ساتھ کھڑے نوجوان نے ڈارک بلو ٹروزر کے ساتھ ریڈ کلر کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ صاحب دبئی کی ایک سڑک کے کنارے کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ناقدین نے ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل صاحب کا پاکستان میں ایک کلیدی کردار رہا ہے ، انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بیرون ممالک کے دورے کریں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے ملک پاکستان میں رہیں اور اس کی تعمیر نو میں بھی کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ تحاریر