مونس الہیٰ نے 24 نیوز کے مالک محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا
سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے نجی ٹی وی چینل24 نیوز کے مالک محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے کہ زرداری کا بچہ ہوں، شہباز شریف کا پارٹنر ہوں ملک کے فیصلے میں کرونگا
مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مالک کا محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہتا ہے پاکستان کے فیصلے میں کرونگا ۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجی ٹی وی چینل24 نیوز کے مالک محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ تصویر شیئر کی ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فرحان سعید وعدہ وفا کرنے پر مونس الہیٰ کے دیوانے ہوگئے
پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کہتا ہے کہ پاکستان کے فیصلے میں کرونگا جبکہ یہی شخص اپنے آپ کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا بچہ بھی کہہ چکا ہے ۔
یہ وہ آدمی ہے جو کہتا تھا میں زرداری کا بچہ ہوں شہباز شریف کا پارٹنر ہوں اور چوہدریوں کا رشتہ دار ہوں۔ میں فیصلے کروں گا پاکستان کے pic.twitter.com/tQyH4I8oDs
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 15, 2023
چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ محسن نقوی کہتا تھا کہ میں آصف زرداری کا بچہ ہوں، شہباز شریف کا پارٹنر اور چوہدریوں کا رشتے دار ہوں ، ملک کے فیصلے میں کرونگا۔
مونس الہیٰ کے پیغام پر اپنے رائے دیتے ہوئے پی ٹی آئی سائنسٹ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے محسن نقوی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فرقہ ورانہ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔
24 نیوز کا مالک محسن نقوی – براہ راست نشریات چلا کر فرقہ_واریت پھیلانے کی دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔ pic.twitter.com/5t74VcNBOv
— Hunain Khalid (@PTI_Scientist) January 15, 2023
صارف نے لکھا کہ 24 نیوز کا مالک محسن نقوی اپنے ٹی وی پر براہ راست فرقہ واریت کی نشریات چلاچکا ہے جس پر ان کے خلاف تحت لاہور کے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔