قاسم علی شاہ کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کی عمران خان پر تنقید کے بعد پی ٹی آئی کے حامی سخت برہم ہوگئے ، پی ٹی آئی کے حامیوں نے قاسم علی شاہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مخالفین کی ہدایت پر عمران خان کے بیانے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ،قاسم علی شاہ کے یو ٹیوب چینل کو اَن سبسکرائب اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ان فالو کرنے کی مہم بھی شروع ہوگئی
موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی قاسم علی شاہ کے عمران خان مخالف بیان پر سخت برہم ہوئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ عمران خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کی تنقید کے بعد سابق وزیراعظم کے حامیوں سخت برہم ہوئے اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کا کہنا ہے کہ موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کسی کی خاص ہدایت پر عمران خان کے خلاف بیانات دیکر ان کے بیانے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حامیوں نے قاسم علی شاہ کی عمران خان پر تنقید کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاسم علی شاہ کو فراڈیا کمپنی کی جانب سے عمران خان پر تنقید کی ہدایت دی گئیں ہیں۔
عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر مقبول موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کے خلاف مہم میں کہا جارہا ہے کہ ان کے یو ٹیوب چینل کو اَن سبسکرائب جبکہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ان فالو کیا جائے ۔
ایک ٹوئٹر صارف نے قاسم علی شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وژن کو سمجھنا آپ کے بس کی بات نہیں۔آپ اداروں کو پڑھاتے ہوئے خود سبق پڑھ گئے ۔
قاسم علی شاہ صاحب شعور دینے کی فیکٹری صرف آپ کے پاس ہے کیا جو آپ عمران خان کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ معاف کرے اور آگے بڑھیں۔ سیاست تو آپ کھیل گئے ہیں پہلے خان کا انٹرویو اور پھر شہباز شریف کا لے کر۔خان کے وژن کو سمجھنا آپ کے بس کی بات نہیں۔آپ اداروں کو پڑھاتے ہوئے خود سبق پڑھ گئے
— Muhammad Shahid Ghani (@X130MSGHANI) January 15, 2023
صارف نے کہا کہ قاسم علی شاہ شعور دینے کی فیکٹری صرف آپ کے پاس ہے کیا؟۔ جو آپ عمران خان کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ معاف کریں اور آگے بڑھیں؟۔
عمران خان پر تنقید کے جواب میں ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے کہا کہ اللہ نے قاسم علی شاہ کو بڑی عزت بخشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ آپ نے خود زلیل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
شاہ جی اللّه پاک نے بڑی عزت بخشی تھی آپکو
لگتا ہے آپ نے ذلیل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے 🙏— Mehtab gilani PTI (@MehtabgilaniPti) January 15, 2023