ارشد شریف کے قتل سے متعلق فیصل واوڈا کا دہرا معیار بے نقاب
بول نیوز سے منسلک اینکر صدیق جان نے تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کانجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر ارشد شریف کو دیئے گئے ایک انٹر ویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ اعتراف کررہے ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہے جبکہ ارشد شریف کے قتل کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ارشد کو پاکستان میں کوئی کظرہ نہیں تھا

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کا مقتول صحافی ارشد شریف کو ملنے والی دھمکیوں اور قتل سے متعلق دہرا معیار سوشل میڈیا پر بے نقاب ہوگیا ہے ۔
بول نیوز سے منسلک اینکر صدیق جان نے تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کا نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر ارشد شریف کو دیئے گئے ایک انٹر ویو کا کلپ شیئر کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف کی اہلیہ کا کینیا کے صدر کو خط، فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ
اینکر صدیق جان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کلپ میں فیصل واوڈا ارشد شریف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اب اس کا کیا کرنا ہے؟ pic.twitter.com/94ZPg3VST0
— Siddique Jan (@SdqJaan) January 16, 2023
صدیق جان کی جانب سے شیئر کیے گئے وڈیو کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ فیصل واوڈا ارشد شریف کے پروگرام میں انہیں بتارہے ہیں کہ آپ کو موت کی دھمکی ہے مگر آپ نے یہ بات چھپائی ہے ۔
فیصل واوڈا گزشتہ سال مئی میں اے آر وائے نیوز پرارشد شریف کے ٹالک شو میں شریک تھے دوران گفتگو فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
فیصل واوڈا نے ارشد شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو قتل کی دھمکیاں ہیں مگر اپ اسے چھپارہے ہیں حالانکہ آپ کو اسے منظر عام پر لانا چاہیے ۔
صدیق جان کی جانب سے شیئر کیے گئے 33 سکینڈ کے وڈیو کلپ کے دوسرے حصے میں صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد کی گئی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس مختصر حصہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے راہ فرار اختیار کرنے لگی
فیصل واوڈا نے 26 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا جبکہ مئی میں وہ ارشد شریف کو موصول قتل کی دھمکیوں کا بتا چکے تھے ۔
فیصل واوڈا نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کوئی دھمکی نہیں تھی، سازشیوں نے ان کا برین واش کیا گیا تھا ۔
تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے26 اکتوبر کی متنازعہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا جس کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔
فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ارشد پاکستان چھوڑنے کو تیار نہیں تھے مگر انہیں ڈرایا دھمکایا گیا کہ کچھ ہو جائے گا۔ پھر کینیا میںایسے فارم ہاؤس لے جایا گیا جہاں کوئی عام آدمی نہیں جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے دعوی کیا تھا کہ قتل سے قبل ارشد شریف پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھے، وہ ملک آنے کے خواہش مند تھے ۔ اس قتل میں اسٹیبلشمنٹ کوئی کردار نہیں تھا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا بیرون ملک مہنگی گاڑیوں کی درآمد سمیت دیگر کئی کاروبار کرتے ہیں۔ وہ 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: تحقیقاتی ٹیم سےآئی ایس آئی کے افسر کو نکالنے کی استدعا مسترد
تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے انہیں 2018 میں کراچی سے پارٹی ٹکٹ دیا جبکہ ان کے مقابلے میں موجودوزیراعظم شہباز شریف الیکشن لڑ رہے تھے ۔
فروری 2022 میں سنہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا۔









