قاف لیگ کا مستقبل کیا ہوگا؟ پارٹی میں مشاورت کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ قاف کے رہنما پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے عمران خان کی پیشکش پر لبیک کہتے ہوئے پارٹی کو ضم کرنے کا رادہ کیا ہی تھا کہ چوہدری شجاعت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ مونس الہیٰ قاف لیگ چھوڑ کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے پر بضد مگر ان کے والد نے کہا کہ مشاورت جاری ہے

پاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی جانب سے پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر ان کی  پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے 7 روز میں  جواب طلب کرلیا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دعوت پر پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نےلبیک کہا مگر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری حسین الہیٰ کھل کر پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آگئے

پرویز الہیٰ کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کے بیان پر قاف لیگ میں بھونچال آگیا۔ چوہدری شجاعت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرکے ان سے 7 روز میں جواب طلب کیا ۔

مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہاگیا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا ہے ۔

پرویزالہیٰ کو جاری شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے۔ آپ نے پارٹی  ڈسپلن  کی خلاف ورزی کی ہے ۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ سے آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ پارٹی کے شوکاز نوٹس میں پرویز الہیٰ کو 7 روز وضاحت کا کہا گیا ہے ۔

دوسری جانب  چوہدری پرویز لہیٰ اور ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں کہ مسلم لیگ قاف کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے ۔

اس حوالے سے پرویزالہیٰ نے پارٹی رہنما سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس  بھی ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنیں گے، چوہدری مونس الہیٰ کا نادیدہ قوتوں کو پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی زیر صدارت قاف لیگ کے مشاورتی اجلاس میں چوہدری وجاہت ، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، حافظ عمار یاسر شریک ہوئے ۔

مشاورتی اجلاس میں باؤ رضوان، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف، ساجد احمد خان بھٹی، ڈاکٹر افضل، چوہدری احسان الحق، میاں عمران مسعود نے بھی شرکت کی ہے ۔

قاف لیگ کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے چوہدری پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے تمام  تر فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو تفویض کردیئے گئے  ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قاف صرف بلے کے نشان پر الیکشن جیت سکتی ہے، انہیں ہمارے ساتھ ضم ہونا چاہیے ۔

پی ٹی آئی چیف سابق وزیراعظم عمران خان نے قاف لیگ کے اپنے پارٹی میں ضم ہونے سے متعلق کہا کہ ان کا مستقبل صرف تحریک انصاف سے جڑا ہوا ہے ۔

پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کی تحریک انصاف میں ضم ہونے کی خواہش ہے تاہم پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت اس حوالے سے علیحدہ تشخص برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا قاف لیگ کے علیحدہ تشخص کے حوالے سے پارٹی میں معاملات بدترین نہج تک پہنچ چکے ہیں۔ مونس الہیٰ پارٹی چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

مونس الہیٰ نے اپنے والد چوہدری پرویزالہیٰ کو پیشکش کی ہے کہ مسلم لیگ قاف کو الوداع کہہ کر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل ہو جانا چاہیے ۔

تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ کا موقف واضح ہوتا نظرآرہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں بلے کے نشان پر حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اوراسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین  خان سے ملاقات میں پرویز الہیٰ نے کہاتھا کہ آئندہ عام انتخابات میں جیت صرف پی ٹی آئی کی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری شجاعت کے مخلصانہ مشورے کو مونس الہیٰ نے ہنسی میں اڑا دیا

چوہدری پرویز الہی ٰ کے بیان سے نظر آتا ہے کہ وہ واضح طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم  قاف لیگ کے سربراہ اس فیصلے کے خلاف ہیں ۔

چوہدری پرویز الہی نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے مقبول رہنما تسلیم کیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی ۔

پرویز الہیٰ  تسلیم کرچکے ہیں کہ عمران خان نے انہیں قاف لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی پیشکش کی ہے اور ہماری بھی کوشش یہی ہے کہ آپس میں ضم ہوجائیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں  ضم ہونے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے مکمل مشاورت کی جائے گی ۔

متعلقہ تحاریر