الطاف حسین کی افواج پاکستان سے دست شفقت رکھنے کی درخواست

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دردمندانہ اپیل ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پر دست شفقت رکھیں یہ آپ کے ساتھ ملکر ملک کو بچانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہم پر دست شفقت رکھا جائے تو افواج پاکستان سے ملکر ملک کو بچانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے دردمندانہ  اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

ٹوئٹر پیغام میں الطاف حسین نے افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دردمندانہ اپیل ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پر دست شفقت رکھیں۔

اپنے پیغام میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی انتہائی نازک صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان کی اعلیٰ قیادت  اولادیں بانیان پاکستان  پر دست شفقت رکھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں افواج پاکستان سے ملکر پاکستان کو بچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس سے قبل ملک میں کئی سیاستدانوں کومعافی دینے کی حالیہ لہر اٹھی تو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھی پاکستانی حکام سے معافی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر: رؤف صدیقی سمیت تمام ملزمان باعزت بری

یاد رہے کہ فروری 2022 میں12 رکنی جیوری نے الطاف حسین کو برطانیہ کے دہشتگردی ایکٹ 2006 کے تحت”دہشت گردی کی حوصلہ افزائی“ کے دو الزامات سے بری کردیا۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بھی پاکستانی اداروں اور عدلیہ سے خود پر عائد کردہ پابندی پر نظرثانی کرنے  کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر