پارٹی میں سچ بولنے پر مصطفیٰ نواز جیسے نتائج کا ڈر ہے، ملک احمد خان
مجھے روزانہ سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، میں سچ نہیں بول سکتا، ،میری اوقات کیا ہے؟ اور یہی حقیقت ہے، ن لیگی رہنما کا مذاکرے سے خطاب

مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے اپنی پارٹی میں آمرانہ سوچ کا دبے لفظوں اقرار کرلیا۔
لاہور میں مذاکراےسے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ پارٹی میں سچ بولنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر جیسے نتائج بھگتنے کا ڈر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ الیکشن کمیشن نے لگایا تو عدالت میں چیلنج کریں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے،کچھ چیزیں پس پردہ ہیں، پرویز الہٰی
لاہور میں منعقدہ مذاکرے تھنک فیسٹ 2023 میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ اگر کسی تحریک کا سربراہ مولوی ہوگا تو وہ اپنے اثرات لیکر آئے، اگر کسی تحریک کا قائد مزدور رہنما ہوگا تو اس کے نتائج ویسے ہی نکلیں گے،اگر کوئی قوم پرست ہوگا تو ویسے ہی اثرات لیکر آئے گا،اگر کوئی ترقی پسند اور لبرل ہوگا ، یہ دل کے بہت قریب ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن عملی طور پر میں نہیں کرپاتا ہوں۔
People in PML-N who were criticizing Dr Miftah Ismail for being open about his criticism of Dar Sahab should watch this video or the full 1 hour thinkfest 2023 talk of Malik Ahmad Khan sb. I am impressed by his honesty MashaALLAH pic.twitter.com/s1pA8xjyxb
— Farrukh Abbasi (@FarrukhJAbbasi) January 16, 2023
انہوں نے کہاکہ میری ساری ترقی پسندانہ سوچ، سارا آئیڈیل ازم جب میں حقیقی سیاست کا رخ کرتا ہوں تووہ سب بالائے طاق چلی جاتی ہیں، مجھے روزانہ سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، میں سچ نہیں بول سکتا، مجھے پارٹی میں اس نتیجے کا ڈر ہے جس کا مصطفیٰ نے سامنا کرلیا،میری اوقات کیا ہے؟ اور یہی حقیقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاست میں ایماندارسب سے زیادہ ضروری ہے، اگر سیاست ایمانداری نہیں ہے چاہے وہ میری قیادت ہو یا عمران خان ہو، تو لائیں پہلے ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کریں۔









