الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعلٰیٰ کے لیے حکمران جماعت نے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ اپوزیشن نے سینئر صحافی محسن نقوی اور سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کے نام دیئے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ ، چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ، الیکشن کمیشن نے مشترکہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سینئر صحافی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کےفیصلے پر طنز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

آج کی سیاست عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی، رہنما مسلم لیگ ن

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعلٰیٰ کے لیے حکمران جماعت نے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام تجویز کیے ہیں جبکہ اپوزیشن نے سینئر صحافی محسن نقوی اور سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کے نام دیئے۔

الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے ، رولز کے مطابق الیکشن کمیشن نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ، اور نوٹی فیکیشن گورنر پنجاب کو ارسال کردیا ہے۔

Notification of Election Commission

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا ، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، متنازعہ شخصیت کے مالک شخص کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کارکن تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بھرپور مہم چلائیں گے۔

سینئر صحافی محسن رضا نقوی

ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیے گئے سینئر صحافی محسن رضا نقوی صحافت کا بڑا نام ہے۔

محسن رضا نقوی امریکا سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سی این این سے وابستہ رہے۔ افغانستان میں وار آن ٹیرر کے دوران جاندار رپورٹنگ کرنے پر عالمی سطح پر نام کمایا۔

محسن رضا نقوی نے 2009 میں لوکل میڈیا چینل سٹی 42 کی بنیاد رکھی ، آج چھ نیوز چینل اور ایک اخبار کے مالک ہیں۔ محسن رضا نقوی سیاسی حلقوں میں بھی اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر