ملک میں پاور بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بہار

ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن پر جہاں شہری حکومتی نااہلی پر شدید غصے میں نظر آئے تو وہی میمرز نے صارفین کے غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بنا کر ان کے چہرؤں پر ہنسی لانے کی کوشش کرتے رہے

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن نے جہاں شہریوں کے ایک اذیت میں مبتلا رکھا وہی سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے  پاور بریک ڈاؤن پر میمز بناتے رہے ۔

ملک میں گزشتہ روزالصبح  جب بجلی کے ایک بڑے بحران کی وجہ سے بجلی بند ہوئی تو شہریوں  کے غصے کا پارا ہائی ہوگیا تاہم  میمرز نے پاور بریک ڈاؤن پر  میمز بناکر  دیگر  لوگوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت توانائی نے بجلی بلیک آؤٹ کی ذمہ داری کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈال دی

سوشل میڈیا پر میمرز پاکستانیوں کے غصے کو قابو میں لاتے رہے اور تفریح  پر مبنی میمز بناتے رہے۔ ایک صارف نے  بھارتی فلم کا ڈائیلاگ کاپی کرتے ہوئے لکھا کہ "اتنا اندھیرا کیوں  ہے ، بھائی”

گرین ٹیم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی میمز میں نواز الدین صدیقی  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب موبائل کی بیٹری ختم ہونے والی ہو اور ملک بھر میں بجلی نہ ہو” کوئی تو بچاؤ”

عمر نامی ٹوئٹر صارف نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی پریشان کن تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "جب میں نے دیکھا کہ میری بیٹری %10 ہے”۔

ایک ٹوئٹر صارف نےکانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے جلسے کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ مخالف جماعت کو”سب ختم” کہہ رہے ہیں ۔ صارف نے کہا کہ میرے موبائل کی یہی صورتحال ہے ۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے واقعے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مضحکہ خیز میمز کو جنم دیا ہے۔ ایک صارف نے بحریہ ٹاؤن اور کینٹ  ایریا کے رہائشیوں کو چاند کا رہائشی قرار دیا ۔

متعلقہ تحاریر