آرمی چیف کے ہمراہ محسن نقوی کے دورہ سعودی عرب پر وضاحت طلب
کیپٹن (ر) محمد افضل نامی ٹوئٹر صارف نے عمران ریاض، معید پیرزادہ، صدیق جان کو وڈیو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ غور سے دیکھیں محسن نقوی نے آرمی چیف کے ہمراہ سعودیہ کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ پر حاضری بھی دی جبکہ آصف زرداری نے پرویز الہیٰ کی بھانجی کے شوہر کو اپنا بچہ بھی قرار دیا
افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ہمراہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خانہ کعبہ میں حاضری کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگی ہیں۔
کیپٹن (ر) محمد افضل نامی ایک ٹوئٹر صارف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں حاضری کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مونس الہیٰ نے 24 نیوز کے مالک محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا
کیپٹن (ر) محمد افضل نامی ایک ٹوئٹر صارف نے عمران ریاض، صدیق جان، معید پیرزادہ اور حیدر مہدی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس وڈیو کو غور سے دیکھیں۔
So Mohsin Naqvi visited KSA with Hafiz Sb. Just look at 1.15sec who accompanied COAS inside Kabba.
@ImranRiazKhan
@SdqJaan
@MoeedNj
@SHaiderRMehdi
@soldierspeaks pic.twitter.com/g99EDFQxa7— Capt (R) Muhammad Afzal🇵🇰 🇬🇧 (@tahahuzaifapti) January 23, 2023
فوج کے ریٹائرڈ کیپٹن نے کہاکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آرمی چیف عاصم منیر کے ہمراہ سعودیہ عرب کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ پر حاضری بھی دی ۔
سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پرویزالہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی وڈیو بھی شیئر کی جارہی ہے ۔
آصف علی زرداری اور پرویز الہیٰ کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں محسن نقوی بھی موجود ہیں جنہیں شریک چیئرمین پی پی اپنا بچہ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں ۔
سابق صدر پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی میرا بچہ ہے اور آپ لوگوں کا رشتے دار ہے ۔
“محسن نقوی میرا بچہ ہے، آپکا رشتہ دار ہے” – آصف زرداری کا چوہدری پرویز الٰہی سے تاریخی مکالمہ#News360 #BreakingNews #AsifAlizardari #Parvaizelahi #MohsinNaqvi pic.twitter.com/9mS54ZX88e
— News 360 (@officialnews360) January 23, 2023
یاد رہے کہ محسن نقوی سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کی بھانجی کےشوہراورسربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کے ہم زلف بھی ہیں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے والے محسن نقوی چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ کی کڑی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ یہ شخص کہتا ہے کہ پاکستان کے فیصلے میں کرونگا جبکہ یہی شخص اپنے آپ کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا بچہ بھی کہہ چکا ہے ۔
یہ وہ آدمی ہے جو کہتا تھا میں زرداری کا بچہ ہوں شہباز شریف کا پارٹنر ہوں اور چوہدریوں کا رشتہ دار ہوں۔ میں فیصلے کروں گا پاکستان کے pic.twitter.com/tQyH4I8oDs
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 15, 2023
سابق وفاقی وزیر ٹوئٹر پر نجی ٹی وی چینل24 نیوز کے مالک محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی ۔