گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر پر خراج تحسین

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کی خبر شیئر کی تو شوبز، صحافت  سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں سراہا، حدیقہ نے مزید 200 گھروں کی تعمیر کا ارادہ بھی آشکار کردیا

گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 100 مکانات کی تعمیر مکمل  ہونے پر شوبز اور دیگر شعبہ زندگی سے منسلک شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا  ۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے 100 مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کی خبر شیئر کی تو شوبز  سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں سراہا ۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر شروع کردی

ٹوئٹر ہینڈل سے حدیقی کیانی نے کہا کہ انتہائی شکرگزار ہوں کہ آپ لوگوں کی مدد سے ہم تحصیل تمبو، نصیر آباد ضلع، بلوچستان میں 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

اداکار فرحان سعید نے  ٹوئٹر پیغام میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  "بہت اعلیٰ”، یہ بہت خاص ہے۔میری خواہش ہے کہ ہمارے لوگ اس کی بے تحاشا تعریف کریں ۔

اداکار فرحان سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جتنا کسی کی شادی کو ٹرول کیا جاتا ہے میری خواہش ہے کہ ہمارے لوگ اس  کام کی اتنی ہی تعریف کریں لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام اینکر اجمل جامی نے بھی حدیقہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ "زندہ باد حضور! اس نیک مقصد کے لیے نیک خواہشات۔

اپنے پیغام میں  حدیقہ  کیانی نے کہا کہ  100 مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد فوج  کے تعاون سے مزید 200 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ہے اس میں  آپ کے عطیات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر