بلوچستان: ضلع بولان میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ، 7 اہلکار شہید، 10 زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردوں کی بزدالانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی پنجاب کی لاہور اور سرگودھا میں کارروائیاں ، 8 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

3 لاکھ 19 ہزار ڈالرز کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، 1 ماہ بعد 2 ملزمان گرفتار

دھماکے کے فوری بعد پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے تاکہ جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کیے جاسکیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت جب ٹرک بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو لے کر کنبڑی پل کے اور پر گزر رہا تھا ، جہاں پر پہلے سے ریمورٹ کنٹرول بم نصب تھا۔

ادھر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمی اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ تحاریر