کوئٹہ: باچا خان چوک میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق ، 9زخمی

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا ، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تاہم جاں بحق افراد کے حوالے سے تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

بلوچستان ک دارالحکومت کوئٹہ کی شاہراہ اقبال پر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی  ہدایت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی شاہراہ اقبال باچا خان چوک پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا

بلوچستان: ضلع بولان میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ، 7 اہلکار شہید، 10 زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

دھماکے فوری بعد پولیس بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے جس سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام لوگوں کے داخلے سے روک دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی  ہدایت کی ہے۔

متعلقہ تحاریر