وزیراعظم شہباز شریف کا 9 مئی کے مجرمان کو کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی دل دہلا دینے والا دن تھا جس بانی پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ، افواج پاکستان کے ہیڈکوارٹر اور تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور کر حملہ کرکے اسے نذر آتش کیا گیا مگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا

وزیراعظم شہباز شریف  نے ایک بار پھر9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں نیشنل گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو بھی نہیں چھوڑونگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

شہباز شریف نے کہا کہ قانون حرکت میں آئے گا، 9 مئی کے سب مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والو ں  کے خلاف  قانونی کارروائی ہوگی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ 9 مئی کا دن ایک دل دہلا دینے  والا دن تھا جب  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا ۔جناح ہاؤس  کو تباہ و برباد کرکے نذر آتش کردیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی ذہنیت نہیں ہوسکتی،راولپنڈی میں افواج پاکستان کے ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) پر حملہ کیا گیا، پشاورمیں ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت جلائی گئی ۔ یہ لوگ پاکستانی نہیں تھے ۔

وزیراعظم نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن جو کام گزشتہ 75 سال میں نہیں کرسکا، وہ 9 مئی کو کیا گیا مگر ان سب کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، سب ملزمان کو سزا ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیے

حجاج کرام شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کو بددعائیں دیتے سعودیہ روانہ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہاکہ افواج پاکستان اور انکے اہلخانہ  کی ملک کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں، شہداء و جنگجوؤں کی بے عزتی و بے حرمتی کرنے والوں کو کسی  قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نیشنل گیمز 2023 کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں مقامی سیاسی قیادت بھی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر