وزیراعلیٰ بلوچستان ناراض؛ این ای سی اجلاس میں شرکت پر وزیر منصوبہ بندی عہدے سے فارغ
حکومتی ہدایات کے مخالف طرز عمل اپنانے پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے وزیر منصوبہ بندی نور محمد ڈمرکو عہدے سے برطرف کردیا جبکہ چیف سیکرٹری کو بھی واپس اسلام آباد بھجوانے کا اعلان کیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیر منصوبہ بندی کو عہدے سے برطرف کردیا ۔
قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں شرکت کرنے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے وزیر منصوبہ بندی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عطا اللہ تارڑ نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی
وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے احتجاجاً این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کوئی نمائندہ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرکزی حکومت کی جانب سے صوبے کی مالی مشکلات کو نظرانداز کرنے اور امتیازی رویے برتنے پر این ای سی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی حکام کو بھی قومی اقتصادی کونسل میں شرکت سے روک دیا تھاتاہم وزیر منصوبہ بندی این ای سی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر گلزار امام شمبے نے اسلحہ ڈال کر ریاست سے معافی مانگ لی
عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے واضح طور پر پابندی عائد کر نے کے باجود صوبائی چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقتصادی کونسل میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے احکامات کے برخلاف این ای سی اجلاس میں شرکت پر وزیر منصوبہ بندی نور محمد ڈمر کو عہدے سے فارغ کردیا۔
حکومتی ہدایات کے مخالف طرز عمل اپنانے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کی نوکری میں خطرے میں پڑگئی ۔حکومت نے انکی خدمات واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔