مقتول عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

پولیس کی جانب سے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قتل ہونے والے معروف وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

عطا اللہ تارڑ نے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی

پنجاب حکومت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

کوئٹہ پولیس نے مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے سراج احمد شر کی مدعیت میں تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں درج کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول عبدالرزاق شر عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس درخواست گزار بھی تھے۔ کیس کی سماعت بھی ایک دو دنوں میں متوقع تھی۔

عمران خان کے خلاف جو آئینی درخواست دائر کی گئی تھی وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر لگایا تھا۔

یاد رہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔ مقتول وکیل نے عمران خان پر سنگین غداری کے مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔

متعلقہ تحاریر