بی این پی نے بلوچستان کی آبادی کم دکھانے پر ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کردیا
پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی کابینہ میں شامل قوم پرست رہنماؤں پر اس مذموم اسکیم کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بلوچستان کی کل آبادی کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کو مسترد کر دیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی کابینہ میں شامل قوم پرست وزراء اس مذموم اسکیم کا حصہ ہیں۔
مختلف ایجنڈوں پر بحث کرنے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بی این پی کے رہنماؤں بشمول میر کبیر احمد محمد شاہی، رحمت صالح بلوچ، اور دیگر نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف نے گرفتاری سے قبل عمران خان کا ریکارڈ شدہ بیان جاری کردیا
پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات
بی این پی رہنماؤں نے بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں ہیرا پھیری کو غیر منصفانہ اور صوبے کے مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔
بی این پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج میں ردوبدل سے بلوچستان کو کافی نقصان ہوگا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وفاقی کابینہ میں شامل قوم پرست وزراء کو اس مبینہ دھاندلی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
بلوچستان کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، بی این پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کے اقدامات کو تاریخ فراموش نہیں کرے گی۔
بلوچستان کے علاقے رخشان میں آئندہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے، بی این پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رخشان میں آئندہ انتخابات کے عمل دھاندلی کےلیے پیسے کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے طرز عمل معاشرے میں منفی اثرات اور بگاڑ کا باعث بن سکتے ہیں۔
بی این پی کے رہنماؤں نے ریکوڈک پراجیکٹ کے خفیہ معاہدے میں ان کے کردار پر قوم پرست رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حکمران اتحاد کی حمایت کی اور ان لوگوں کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا جنہوں نے انہیں انتخابات میں منتخب کیا تھا۔









