جیو نیوز کا سیلاب سے تباہ حال گلوکار وہاب بگٹی سے گانے کامطالبہ تنقید کا نشانہ بن گیا

جیو نیوز کے اینکر پرسن عبداللہ سلطان کی جانب سے ٹوئٹر پر وہاب بگٹی کے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد  صارفین نے نجی نیوز چینل پر گلوکار سے نامساعد حالات میں گانا گانے کا مطالبہ کرنے پر غصہ نکالا۔

بلوچستان کے سیلاب زدہ  گاؤ ں میں تباہ حالی سے دوچار بلوچی گلوکار وہاب بگٹی سے گانا گانے کی فرمائش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جیو نیوز اور اسکے رپورٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سیلاب زدہ گاؤں میں وہاب بگٹی کا گانا ریکارڈ کرنے پر جیو نیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلوچ گلوکار سے ان سے مقبول نغمے کنا یاری گانے کے مطالبے پر اظہار برہمی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی گانے “کنایاری” پر ناروے کے ڈانس گروپ کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی ان ہزاروں سیلاب متاثرین میں شامل ہیں جنہوں نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اپنی  گھر گنوا دیئے ہیں۔

 

بلوچی زبان کے مقبول گیت کنا یاری کے گلوکار وہاب بگٹی کا بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گھر بھی تباہ ہوا تھا۔

جیو نیوزچینل  کا ایک رپورٹر وہاب بگٹی کے پاس ان کے پاس  پہنچا تاکہ ان کو درپیش مشکلات عوام کے سامنے لائیں جائے کہ وہ کیسے آسمان تلے  رہنے پر مجبور ہیں ۔

نیوز چینل کے رپورٹر ان کا انٹرویو لینے کے ساتھ ساتھ  ان سے مشہور نغمہ کنا یاری  گانے کی فرمائش کی جسے عوام کی جانب سے  تنقید کی نشانہ بنایا گیا ۔

جیوز نیوز کے  رپورٹر کی فرمائش پر وہاب بگٹی نے دکھی دل اور اداسی سے بھرپور چہرے کے ساتھ رپورٹر کی فرمائش پوری کی ۔

جیو نیوز کے اینکر پرسن عبداللہ سلطان کی جانب سے ٹوئٹر پر ان کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد بہت سے شہریوں نے نجی نیوز چینل پر گلوکار سے نامساعد حالات میں گانا گانے کا مطالبہ کرنے پر غصہ نکالا۔

متعلقہ تحاریر