سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی اسلم بھوتانی کی ٹوئٹ پرتنقیدی نشتر کی بارش
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی گزشتہ سال کی ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلم بھوتانی صاحب آپ کا حلقہ سیلاب زدہ لسبیلہ اور گوادر پوچھ رہا ہے کہ ہمارا ایم این اے کہاں ہے اور ان کی سرگرمیاں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی طرح غیر فعال کیوں ہیں
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کرطنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا سیلاب زدہ لسبیلہ اور گوادر حلقہ پوچھ رہا ہے کہ ہمارا ایم این اے کہاں ہے ؟۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی گزشتہ سال کی ٹوئٹ کو ریٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلم بھوتانی صاحب آپ کا حلقہ لسبیلہ اور گوادر پوچھ رہا ہے کہ ہمارا ایم این اے کہاں ہے اور ان کی سرگرمیاں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی طرح غیرفعال کیوں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کاخدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت
جام کمال نے کہا کہ سیلاب زدہ لسبیلہ اورگوادرکے متاثرین سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہمارا ایم این اے ہمارے ساتھ کیوں نہیں ہے ؟۔ 40 دن گزر گئے ہم نے آپ کو اور آپ کے بھائی کو کہیں نہیں دیکھا ۔
Aslam sahib… Your constituency Lasbela and Gwader is asking where is our MNA and why his activities are dormant like his twitter account. And why is our MNA not with us in lasbela in floods… Its been 40 days and we have not seen you and your brother in any place. https://t.co/g04ZGpamNr
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) September 6, 2022
رکن قومی اسمبلی اسلام بھوتانی نے گزشتہ سال ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے مکینوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے پی ایس ڈی پی فنڈ شروع کیا ہے ۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر کو پی ایس ڈی پی کے نئے منصوبے کے تحت 3300 ملین کے فنڈز ملیں گے ۔
جام کمال کی ٹوئٹ پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے ام حریم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے وہ شاید سیکٹر انچارج کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ انہیں اپنے حلقے میں جانے کے لیے گرین سگنل د یں۔
He is probably waiting for the sector incharge to give him a green signal to go his constituency- maybe a call via @OfficialDGISPR can move him- in any case the entire Baloch leadership moves on the commands of Aabpara and Pindi including urselves
— Umm Hareem is AGHAST (@aishsiraj) September 6, 2022
ایک سلطان الموت نامی ٹوئٹر ہینڈل سے جام کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی اے پی کو عوامی جذبات کا خیال کرتے ہوئے اس اتحاد کو چھوڑ دینا چاہیے یا جام کمال کو یہ پارٹی چھوڑ دینی چاہیے ۔
BAP should leave this coalition sense the sentiments of people or @jam_kamal sir leave this party
— ✰乂سلطان الموت乂✰ (@HajiJordan) September 6, 2022