لورالائی میں یوم دفاع کی تقریب، شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے ضلعی صدراصغرخان اتمانخیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، تقریب میں پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) لورالائی کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سےایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پارٹی رہنماؤں،کارکنان اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پرایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پی اے پی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت عوام نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی کے اقلیتی برادری میں11 لاکھ روپے کی امدادی چیک کی تقسیم

یوم دفاع کے موقع پر ملک عزیز پراپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) لورالائی کے ضلعی صدر اصغر خان اتمانخیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے ہمارے آج کیلئے اپنے آپ کو قربان کردیا۔ تقریب میں  پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ تحاریر