ملک بھر میں نواسہ رسولﷺ کا چہلم مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا
ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے جانثار ساتھیوں کی شہادت کا چہلم نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا، چہلم حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سخت ترین انتظامات کیے

ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اورانکے جانثار ساتھیوں کی شہادت کا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔
نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے جانثار ساتھیوں کی شہادت کا چہلم کے سلسلے میں ماتمی جلوس رات گئے امام بارگاہ فقیررسول بخش انڑ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف پہنچا ۔
یہ بھی پڑھیے
حضرت امام حسینؑ کے دربار سے عاجزی ملی ہے، عابدہ پروین
امام بار گاہ شاہ نجف میں محفل مجلس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں کربلا شہداء کی لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشی ڈالی گئی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
شہداء کربلا کے چہلم کے سلسلے میں ہرسال کی طرح مرکزی امام بارگاہ سے سینکڑوں مومنین پیدل سفر کرتے ہوئے امام بارگاہ پہنچیں۔ جہاں ان کے لیے نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ چہلم حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سخت ترین انتظامات کیے ۔ وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت حساس علاقوں میں فوج تعینات کی گئی ۔