قطرچیریٹی کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرہ 500 خاندانوں میں راشن کی تقسیم
قطر چیریٹی کے مانیٹرنگ افیسر امجد کھیتران نے کہا کہ ہم تاریخ کے سب سے بڑی تبائی سے دوچار ہیں تاہم آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھے گے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں

قطر چیریٹی کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے 500 خاندانوں میں ایک ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔ مانیٹرنگ افسر نے کہا کہ قطر چیریٹی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے ۔
بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے 500 خاندانوں میں قطر چیریٹی کے تحت ایک ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا ۔ امداد کی تقسیم قطر چیریٹی کے مانیٹرنگ افیسر امجد کھیتران ،ڈسٹرکٹ انچارج عبدالمنان اور دیگر نے کی ۔
یہ بھی پڑھیے
این جی او ہیلپ بلوچستان کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں امدادی راشن تقسیم کیا گیا
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مانیٹرنگ افسر امجد کھیتران نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی خدمت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ قطر چیریٹی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں راشن، ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔
امجد کھیتران نے کہا کہ قطر چیریٹی نے بلا امتیاز متاثرین کی خدمت کی ہے۔ قطر چیریٹی کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے سب سے بڑی تبائی سے دوچار ہیں تاہم آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھے گے۔بلوچستان میں فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔
مانیٹرنگ افسر قطر چیریٹی نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور ڈسٹرکٹ انچارج عبدالمنان موسی خیل کی جانب سے سیکیورٹی اور تعاون پر شکر ادا بھی کیا ۔









