لورا لائی کے کم عمر حافظ قرآن محمد زبیر نے کویت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے

جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لورا لائی کے 15 سالہ حافظ قرآن محمد زبیر نے قرات کے مقابلے صغارمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ گانا اور بنگلہ دیش کے حفاظ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرسکے، بلوچستان کی سیاسی و سماجی شخصیات کا محمد زبیر کا شاندا ر استقبال کرنے کی تیاریاں جاری ہیں

بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کے کم عمر بچے حافظ محمد زبیر نے  کویت  ہونے والے عالمی قرات کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔

جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لورا لائی کے 15 سالہ حافظ قرآن محمد زبیر نے قرات کے مقابلے صغارمیں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک و قوم کا نام مشہور کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کی قران اور بھگودگیتا سے متعلق انوکھی منطق

کویت میں منعقد حفاظ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے محمد زبیر نے پہلی پوزیشن جبکہ گانا کے حافظ قران دوسرے جبکہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے حافظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کویت میں قرات قران میں پہلی پوزیشن لینے والے لورالائی کے محمد زبیر نے کامیابی حاصل  کرکے نہ صرف اپنے ضلع و صوبے بلکہ پوری بھر میں پاکستان کا نام مشہور کیا ۔

محمد زبیر کی کامیابی پر بلوچستان اور خصوصاً لورالائی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کے حافظ قران کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

بی اے پی کے رہنماؤں نے محمد زبیر کی وطن واپسی کے شانداراستقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پارٹی کے ضلعی صدر نے کہا ہے کہ زبیر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نے کہا کہ محمد زبیر نے قرات قران میں پہلی پوزیشن لیکر ضلع بھر کا نام ملک بھر میں مشہور کیا ہے جس  پر بے انتہا فخر ہے ۔

متعلقہ تحاریر