لورالائی میں انٹر ڈسٹرکٹ اسکول لیول اسپورٹس ویک کا انعقاد

کمشنر لورالائی نے انٹر ڈسٹرکٹ اسکول لیول اسپورٹس ویک کا افتتاح کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیگی، کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سوچ فروغ پائے گی

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انٹرڈسٹرکٹ اسکول  لیول اسپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا۔ لورالائی کینٹ کے ماڈل ہائی اسکول منعقد اسپورٹس ویک کا افتتاح  کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کیا ۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں  میں انٹرڈسٹرکٹ اسکول لیول اسپورٹس ویک کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسپورٹس ویک کا افتتاح کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے  کیا ۔ اس موقع پر اہم عہدیدار بھی موجود رہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لورا لائی کے کم عمر حافظ قرآن محمد زبیر نے کویت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ، اسپورٹس کمیٹی چیرمین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمال الدین اتمان خیل ، وائس چیئرمین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شبوزئی لورالائی سردار عبد الرشید جوگیزئی شریک ہوئے۔

 

لورا لائی کینٹ  کے ماڈل  ہائی اسکول میں تقریب کے دوران کمیٹی معاونین میں اے ڈی او خلیل الرحمٰن مردان زئی،  پرنسپل ماڈل ہائی سکول لورالائی عبدالرزاق میاں خیل، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن لورالائی حاجی روزی خان علی زئی، ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالسلام ملازئی نے شرکت کی ۔

محکمہ تعلیم لورالائی کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس ویک 2022کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں اسکول ہذا سمت ضلع بھر کے تمام اسکولز میں انٹرا سکول لیول سپورٹس ویک  منعقد کیا گیا ۔

دوسرے مرحلے میں لورالائی کے مختلف سرکاری اسکولوں کے درمیان انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا آغازہوگا۔ جن میں تمام سکولوں کے طلباء نے جوش و خروش سے بھر پور شرکت کریں گے ۔

اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ  کھیلوں کی سہولت سے وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں  گے ۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں مثبت سوچ فروغ پائے گی۔

متعلقہ تحاریر