افواج پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت قرار

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان اور افواج کے خلاف ہرزہ سراہی ناقابل برداشت ہے، ملکی اداروں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنانے والے ملک کے خلاف سازش میں ملوث ہیں ایسے افراد کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے تحت ضلع لورالائی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی عبدالرحیم  کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

بلوچستان میں محکمہ تعلیم کے تحت ضلع لورالائی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان زندہ آباد ریلی کی قیادت ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ ترمذی نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے

پاکستان زندہ آباد ریلی لورالائی کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی عبدالرحیم کلب پہنچی جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیارکرلی۔ مظاہرین کی جانب سے  افواج پاکستان سے یکجہتی  کا اظہار کیا گیا ۔

پاکستان زندہ آباد ریلی میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرزسمیت دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہے ۔

 ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ ترمذی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کیلئے لاکھوں افراد نے اپنی جانیں قربان کیں اور انکی قربانیوں کی وجہ سے آج آزاد ملک نصیب ہوا ہے ۔

ساجد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جو قوتیں  پاکستان اوراسکی افواج کے خلاف بیان بازیوں میں مصروف ہیں ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ ایسے عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی و مذمت کرنی چاہیے۔

ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرنے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ اپنی افواج پر تنقید سے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

قوموں کی زندگی میں انقلاب صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر شیرانی

پاکستان زندہ آباد ریلی سے دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست میں دلائل سے بات کی جاتی ہے۔ تنقید برائے تعمیر کی سیاست کریں اور انتشار کی سیاست سے پرہیز کیا جائے ۔

مقررین کا کہنا تھاکہ جو لوگ آج اسٹیج پر بیٹھ پر افواج پاکستان اور ملکی اداروں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنارہے ہیں۔ ایسے لوگ ملک کے خلاف سازش میں ملوث ہیں اور ملکی  ترقی   میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور وطن عزیز کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز اور طاقت کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ اداروں کے خلاف بولنا ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے ۔

پاکستان زندہ آباد ریلی کے مقررین نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور کفر کی طاقتوں سے یہ برداشت نہیں ہورہا  اور اسی لیے ملک و قوم کے خلاف سازش کی جارہی ہیں ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کے سالمیت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں اور طاقتوں پر بلکل موقع نہیں دیںگے کہ وہ پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہیں ۔ وطن سے محبت سب پر فرض ہے ۔

متعلقہ تحاریر