ڈپٹی کمشنر لورالائی کی سرکاری اساتذہ کو معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کی ہدایات

کلی پٹھانکوٹ غلام دستگیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  نسل نو کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے اپنی خدمات احسن انداز میں نبھائیں  ،ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم میں پوشیدہ ہے

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا ہے کہ درسگاہوں کو آباد رکھنا اور معیار تعلیم کو بلند کرکے ناخواندگی کا خاتمہ اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کلی پٹھانکوٹ غلام دستگیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور اسکول میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے زیرتعلیم طلباء سے ان کو درپیش مشکلات سے حوالے سے بھی معلومات لی۔ انہوں نے طلباء کے تمام تر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔

اسکول میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹرعتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ درسگاہوں کو آباد رکھنا اور معیار تعلیم کو بلند کرکے ناخواندگی کا خاتمہ اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہا کہ معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اساتذہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ وہ نسل نو کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے اپنی خدمات احسن انداز میں نبھائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں ماضی کی طرف پلٹ کر دیکھنے کی بجائے مستقبل کی جانب توجہ مرکوز کرنا چائیں۔ اس وقت ترقی کا راز صرف اور صرف اور تعلیم میں پوشیدہ ہے۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنے علاقے کو ناخواندگی سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ اساتذہ اسکولز میں اپنی حاضری کو  یقینی بنائیں اور تمام تر توجہ تعلیم کی فراہمی پر مرکوز کریں ۔

متعلقہ تحاریر