گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں حالات کشیدہ، شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

گذشتہ پولیس کی جانب سے حق دو تحریک کے مرکزی رہنما حسین واڈیلہ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے کئی اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

حق دو تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

پولیس نے رات گئے گوادر ، اورماڑہ اور پسنی میں کارروائیاں کرتے ہوئے حق دو تحریک کے رہنماوٴں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے خلاف ہزاروں خواتین اور مرد احتجاج کرتے ہوئے میرین ڈرائیو پر پہنچ گئے ، جنہیں منشتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد باتھ رومز کی سہولت سے محروم ہیں

بلوچستان: لسبیلہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

احتجاجی مظاہرین نے ڈی آئی جی پولیس آفس پر پتھراؤ کیا اور آفس کے مین گیٹ کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے میرین ڈرائیو پر ٹاکر چلاکر روڈ بلاک کردیا۔

سربندن کراس پر خواتین نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کردیا۔ گوادر پیشکان سربندن سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے شہر کو ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

حق دو تحریک کے کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا۔

شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔

گزشتہ شب، پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر