کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بی سی ونگ کمانڈر لورالائی ڈی ایس پی مختیار ملغانی شامل ہیں
لورالائی: کوئٹہ روڈ پر خطرناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ روز پر زیارت کراس کے مقام پر ٹو ڈی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
یونیورسٹیز میں میرٹ پر آنے والے طلباء اور طالبات کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، ڈی سی لورالائی
بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام ، لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے جدید نظام متعارف
حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں باپ ، بیٹا ، ماں اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بی سی ونگ کمانڈر لورالائی ڈی ایس پی مختیار ملغانی شامل ہیں ، جو اپنی فیملی کے ہمراہ زیارت کراس کررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ مختیار ملغانی سیشن جج لورالائی ریڈر اعجاز کے بہنوئی تھے اور تعلق تونسہ شریف سے تھا۔