عمران خان اور ثانیہ نشتر کی ”احساس ریڑھی بان“ اسٹالز توڑنے کی مذمت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کے تحت لگائے اسٹالز ہٹانے اور توڑنے کی شدید مذمت کی ہے، سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس  پروگرام کے تحت ان کو ریڑھیاں، لائسنسز، تربیت اور قرضے فراہم کیے گئے تھے

اسلام آباد کے علاقے I-10 سیکٹر میں اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی پر تحریک انصاف کے  چیئر مین عمران خان اور سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شدید مذمت کی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں  ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کے تحت لگائے اسٹالز ہٹانے اور توڑنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے

پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات کے نام پر کی گئی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اسٹالز لائسنس یافتہ تھے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کے تحت لگائےا سٹالز تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے اسلام آباد میں نہایت بےحسی کامظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت کے ”احساس ریڑھی بان“پروگرام کی ریڑھیاں اور سٹالز  کو تباہ کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین  نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کےدوران  کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیرانسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

سابق وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی اسلام آباد انتظامیہ کی اقدام کی مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے دلی صدمہ ہوا ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے اس مہنگائی میں احساس ریڑھی بان بھائیوں کی ریڑھیاں توڑ کر ان کی روزی پر لات ماری ہے۔ میں اس کی شدید مذمت کرتی ہوں۔

سابق معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے کہا کہ احساس  پروگرام کے تحت ان کو ریڑھیاں، لائسنسز، تربیت اور قرضے فراہم کیے گئے تھے اور اس کے  حوصلہ افزا نتائج تھے۔

متعلقہ تحاریر