ایف نائن اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک ریپ کیس کے ملزمان مقابلے میں مارے گئے ہیں، ملزمان جنسی زیادتی سمیت متعدد کیسز میں مطلوب تھے

اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پبلک پارک میں پیش آئے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میں اسلام آباد پولیس نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔دونوں ملزمان ایف نائن پارک  زیادتی کیس میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پارک اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ پر بدترین تشدد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک ریپ کیس کے ملزمان مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی شناخت ایف نائن پارک اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کیس کے دو ملزمان کے طور پر ہوئی۔

پولیس کے مطابق تفتیش مکمل کرنے پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دونوں ملزمان کی شناخت ایف نائن زیادتی کیس کے ملزمان کے طور پر ہوئی ہے

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان گزشتہ آٹھ سال سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ایک پر ڈکیتی کے دوران قتل کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف نائن پبلک پارک میں ایک خاتون کو دو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس حکام بتایا کہ وہ اپنے کولیگ کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ دو مسلح افراد نے زبردستی ان سے جنسی زیادتی کی ۔

متعلقہ تحاریر