الیکشن کمیشن کا صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مزید مشاورت کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں صدر عارف علوی  کی جانب انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر تفصیلی غور کرنے کے بعد ای سی پی حکام نے اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزیدرہنمائی لینے کافیصلہ کیا ہے

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے انتخابات کی  تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوری شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت  اجلاس میں صدرعارف علوی  کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے فیصلے پر  تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ایماء پر ایم کیو ایم نے بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا

الیکشن کمیشن (ای سی پی ) کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی  کی جانب سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا  ۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت اہم اجلاس  میں اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزیدرہنمائی لینے کافیصلہ کیاہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے رہنمائی کےلیے اٹارنی جنرل کو کل مشاورت کی دعوت دے دی جبکہ آئینی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق مشاورت کیلئے 2 آئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہاہے۔ کمیشن نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتے رہیں گے۔

ای سی پی جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعدکمیشن فوری شیڈول دے کر انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیار رہتا ہے تاہم آئین کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔

متعلقہ تحاریر