فواد چوہدری اور اسد عمر کا چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے پی ٹی آئی سے مشاورت کا مطالبہ
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کو تعینات کرکے چیئرمین نیب کے لیے ان سے مشاورت کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا اپوزیشن لیڈر لگا کر چیئرمین نیب کے لیے مشاورت کی جائے ۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین نیب کیلئے ہم سے مشاورت کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیک اسکینڈل: پاکستان بار کا جج مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔ اب قومی اسمبلی میں ہمارا اپوزیشن لیڈر لگایا جائے ۔
کل ہمارے استعفیٰ ہائیکورٹ نے معطل کیے اور اب چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے بعد ہمارا مطالبہ ہے لیڈر آف اپوزیشن پہلے لگایا جائے پھر نیا چیئرمین نیب اسکی مشاورت سے لگایا جائے۔ سب کو معلوم ہے راجا ریاض لوٹا ہے، اس میں اور شہباز شریف میں فرق کا تعلق ایسے ہے جیسے ذاتی غلام کا مالک سے ہو۔ pic.twitter.com/vM3IFWVgVA
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) February 21, 2023
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے بعد ہمارا مطالبہ ہے لیڈر آف اپوزیشن پہلے لگایا جائے پھر نیا چیئرمین نیب اسکی مشاورت سے لگایا جائے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور اس میں غلام اور مالک جیسا رشتہ ہے ۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دی۔
Change of leader of opposition in the national assembly triggered. Raja riaz joyride about to end pic.twitter.com/veiMSLsbjJ
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 21, 2023
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی تحریک چل گئی۔ اب راجہ ریاض کی خوشیاں ختم ہونے کے دن قریب آگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو راجا ریاض کی جگہ تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر سےنئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے مشاورت کرنا پڑے گی۔









