امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کا 4 ہزار ارب روپے سے متعلق بڑا دعویٰ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت کے 18 افراد کے بینکس اکاؤنٹس میں 4 ہزار ارب روپے موجود ہیں  جس کی تمام تر تفصیلات میرے پاس موجود ہیں ، اب عوام نہیں اشرافیہ نے قربانی دینی ہے

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ 18 افراد کے 4 ہزار ارب روپے بینکس میں موجود ہیں جس کی تمام تر تفصیلات میرے پاس موجود ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 18 افراد کے بینکس اکاؤنٹس کی تفصیلات میرے پاس موجود ہے جن میں 4 ہزار ارب روپے پڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نفرت پھیلانےکا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے افسران اور سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس اربوں روپے موجود ہیں مگر کسی میں جرات نہیں ان سے پیسے نکلوائے ۔

سراج الحق نےمطالبہ کیا کہ قوم کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کے بجائے اب حکمران، سیاسی رہنما، ججز، جرنیل اور بیورو کریٹس  قربانی دیں۔

ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ حکمران تحریک انصاف کے دور میں مہنگائی کے خلاف جلسے جلوس کرتے تھے مگر اب یہ پی ڈی ایم والے بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم  کہاتھا کہ سکون صرف قبر میں ہے ۔

موجودہ وزیراعظم نے اپنے کپڑے بیچنے کا سوشا چھوڑا حالانکہ دونوں حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف چہرے ہی بدلے ہیں مگر اشرافیہ ایک ہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر