ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ریلیف کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جج رخشندہ شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نفرت پھیلانےکا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں ایک روز توسیع

عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ہزاروں کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے ، کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ، جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، عدالتوں کے باہر اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا سے بھی کارکنان کی ایک بڑی تعداد پہنچی ہوئی ہے۔

اس سے قبل آج صبح چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قافلے کی صورت میں لاہور کے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے نکلے۔ اسلام آباد انٹرچینج پر پہنچنے پر کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا ۔ اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

بعدازاں کارکنان عمران خان کو ایک قافلے کی صورت میں لے کر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ کارکنان نے رکاوٹوں کو ہٹا اور خاردار تاروں کو بھی توڑ دیا ، اور جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

متعلقہ تحاریر