وی او پی کی امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت، افواج پاکستان سے مداخلت کا مطالبہ

ویٹرنز آف پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، وی او پی  نے امجد شعیب سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے

ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی ) نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور تمام اپوزیشن رہنماؤں کو رہا کیا جائے ۔

ویٹرنز آف پاکستان (وی او پی ) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  امجد شعیب سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

نفرت پھیلانےکا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وی او پی نے افواج پاکستان کے فوجی افسر امجد شعیب کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔ ویٹرنز نے کہا کہ فوج کا فرض ہے کہ وہ اپنے سپاہیوں کی حفاظت کرے ۔

ویٹرنز آف پاکستان نے عسکری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنا یاجائے کہ گرفتار سابق فوجی افسر سے  کسی قسم کی بدسلوکی یا بدتمیزی نہ ہو۔

ویٹرنز آف پاکستان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو سیاسی نظریات کی بنیاد پر گرفتار کرنا جمہوریت کی حکمرانی کی بنیادوں کو کمزور کرتی ہے۔

وی او پی نے کہا کہ حکومت کو قانون کی حکمرانی اور عمل کا احترام کرنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ انصاف کی فراہمی منصفانہ طریقے سے ہو۔

ویٹرنز آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  ہم امجد شعیب اور اپوزیشن رہنماؤں سے  اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہیں سیاسی نظریات  کی وجہ سے ناحق گرفتار کیا گیا ہے ۔

وی او پی کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب ایک انعام یافتہ تجربہ کار ہیں جنہوں نے دیانت داری  اور  اعلیٰ کردار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

ویٹرنز کے مطابق  امجد شعیب ہمیشہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں، انکی  گرفتاری اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ تحاریر