صادق سنجرانی اور گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات میں معاشی امور پر تبادلہ خیال
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مرکزی بینک کی جانب سے مالی شمولیت کو فروغ دینے، زرعی شعبے کو ترقی دینے اور پائیدار ترقی کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کرکے مرکزی بینک کی جانب سے زرعی شعبے کو ترقی دینے اور پائیدار ترقی کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پارلیمنٹ میں ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور مالیاتی استحکام اور جامع اقتصادیات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کرنے، فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے اور زرعی شعبے کی مدد کرنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعریف کی۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ایوان بالا کے چیئرمین کو مرکزی بینک کی جانب سے مالی شمولیت کو فروغ دینے، زرعی شعبے کو ترقی دینے اور پائیدار ترقی کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ایوانِ بالا اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تعاون کو جاری رکھنا پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور پاکستانیوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔