امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کی مدد کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں تعینات امریکی سفیرنے کہا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ملکر کر اسلام آباد کے بدترین اور سنجیدہ  معاشی معاملات کے لیے حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے تاہم واشنگٹن چاہتا ہے کہ جلد از جلد اسلام آباد کو مشکلات سے نکلنے کا راستہ ملے ۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی مشکلات کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں اسلام آباد جلد معاشی بحران سے نکلے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کے ڈھاکا اور کولمبو سے اسٹاف لیول معاہدے مگر اسلام آباد تاخیر کا شکار

اسلام آباد نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کےدرمیان معاہدہ ہو جائے۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیرنے کہا کہ انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ملکر کر اسلام آباد کے بدترین اور سنجیدہ معاشی معاملات کے لیے حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  مذاکرات میں تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہیں کہ اگلے چند روز میں معاہدہ طے پا جائےگا ۔

پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق اپنے خطاب میں  امریکی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد کو دہشتگردی کے سنگین خطرات لاحق ہیں تاہم امریکا ہر پل مدد کے لیے تیار کھڑا ہے ۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے، کل پاکستان کے ساتھ انرجی ڈائیلاگ ہوگا جبکہ جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان موسمیات پر مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشن سے رابطہ کیا اور معاہدے پر ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے امریکی محکمہ خزانہ سے مدد کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر