گورنر خیبرپخوا بھی الیکشن کمیشن کے نقش قدم پر؛ 8 اکتوبر کو انتخابات کی تجویز

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کو تجویز پیش کی ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی باعث الیکشن 8 اکتوبر کو کروائیں جائیں جبکہ سپریم کورٹ نے 90 روز کے اندر انتخابات کا حکم دیا ہے

الیکشن کمیشن ( ای سی پی ) کے پنجاب میں عام انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے اقدام بعد گورنر خیبر پختونخوا نے بھی اپنے صوبے میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو کروانے کی تجویز دے دی۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلامی علی نے صوبے میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن 8 اکتوبر کو کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

الیکشن کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں گورنر خیبرپختون خوا نے کہا کہ کہ ای سی پی نے متعدد وجوہات کی بنا پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر غلام علی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اسی تاریخ کی تجویز پیش کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔

گورنر کے پی کے نے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا خیبرپختونخوا میں  بھی 8 اکتوبر کو کروائے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وزیراعظم کو خط لکھ کر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شیڈول کے مطابق الیکشن کروانے کی ہدایات دی تھیں۔

عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہا تھا کہ  دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت جاری کریں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات 90 دن کے اندر کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب الیکشن کی تاریخ کااعلان بھی کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر