عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والے پولیس افسر کا بلوچستان تبادلہ

وفاقی حکومت نے ایس پی محمد سمیع ملک کو ہٹانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیشی کے موقع پر فائل گم کرنے والے گریڈ 18 کے پولیس آفیسر محمد سمیع کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ تبادلہ فائل گم ہونے پر کیا گیا یا پھر عمران خان کے دستخط کرنے کی ویڈیو بنانے کی اجازت دینے پر تبادلہ کیا گیا ہے۔؟

وفاقی حکومت نے ایس پی محمد سمیع ملک کو ہٹانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس پی محمد سمیع کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر عمران خان کے دستخط والی حاضری کی فائل گم ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب میں الیکشن کا التوا مسترد کردیا

بغیر کسی مقدمے کے پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ اظہر مشوانی پچھلے 20 گھنٹوں سے لاپتہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرتے ہوئے ، فرد جرم کی کارروائی 30 مارچ تک کےلیے ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر