نابالغ بچوں کی گرفتاریاں؛ عمران خان کی شدید مذمت، اعلیٰ عدالتوں سے نوٹس کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم نے اسلام اباد پولیس کے ہاتھوں 12 اور 13 سالہ بچوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیا اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں نابالغ بچوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے انہیں فوری طور پر رہا کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین  تحریک انصاف، سابق وزیر اعطم عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے نابالغ بچوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم؛ اظہر مشوانی کی گمشدگی کے بعد کراچی سے بھی 2 لاپتہ  

 عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے خلاف قانون تین بچوں کو گرفتار کیا ہے جوکہ ابھی نابالغ ہیں۔

چیئرمین پی تی ائی نے بتایاکہ پولیس نے 12 سالہ اسد، 13 سالہ عثمان اور 14 سالہ ثاقب کو پی ٹی ائی کا دہشتگرد قرار دیکر گرفتار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے نابالغ بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جوکہ سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور بچوں کو فوری رہا کریں۔

اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران 38 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلئے برابرہے کسی کو دوسرے پر فوقیت نہیں،قانونی کی برابری کی سطح پرعملداری کویقینی بنایاجائےگا۔

متعلقہ تحاریر