عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار نے 8 ججز کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا غربی سے شرقی بھیج دیا گیا

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادکا تبادلہ کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نےایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال سمیت 8 ججز  کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب سے 7روز میں جواب طلب

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کو غربی کی عدالت سے شرقی کی عدالت بھیج دیا گیا ہے جبکہ غربی کی عدالت سےمزید 4 ججز کا  بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار نے  ایڈیشنل سیشن ججز عابدہ سجاد، سید فیضان حیدر اور فرخ فریڈ کو بھی غربی سے شرقی بھیج دیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیشن ججز عبدالغفور کاکڑ، محمد سہیل اور اویس محمد خان کا تبادلہ غربی میں کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایت پر سیشن جج ہمایوں دلاور سے جی بی او اور اینٹی ریپ کورٹ کا چارج واپس لینے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کی تھی۔

متعلقہ تحاریر