صدر مملکت عارف علوی سیاسی رہنماؤں کے سخت رویے اور عامیانہ گفتگو سے شدید مایوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹی وی پر دوستوں کی سختی گفتار سن کر مایوسی ہوتی ہے جو ایک دوسرے کے اندر صرف عیب اور گندگی تلاش کرتے ہیں، گویا دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہی نجات کا مختصر ترین راستہ ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹی وی چینلز پر سیاسی رہنماؤں کی اخلاقیات سے عاری بحث و مباحثے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ صرف ایک دوسرے کے عیب تلاش کیے جارہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ  ٹی وی پروگرامز دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے دوستوں کی سختی گفتار سن کر سخت مایوسی ہوتی ہے، جو صرف ایک دوسرے کی خامیاں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صدر عارف علوی نے انتخابات ملتوی اور مارشل لاء کے خدشات کا اظہار کردیا

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ ٹی وی چینلز پر سیاسی رہنماؤں کی اخلاقیات سے عاری بحث و مباحثے پر سخت مایوسی ہوتی ہے،صرف دوسروں کی عیب تلاش کیے جاتے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ ٹی وی  پر دوستوں کی سختی گفتار سن کر مایوسی ہوتی ہے جو ایک دوسرے کے اندر صرف عیب اور گندگی تلاش کرتے ہیں، گویا دوسروں پر کیچڑ اچھالنا ہی نجات کا مختصر ترین راستہ ہے۔

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دوستوں کی سختی گفتار مجھے شمس تبریزی کی یاد آتی ہے،انہوں نے کہا تھا کہ  "اصل گندگی اندر کی گندگی ہے۔ سطحی آلودگی آسانی سے دھل جاتی ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ شمس تبریزی نے کہا تھا کہ اندر کی گندگی  اصل گندگی ہے،  جسے شفاف پانی سے بھی صاف نہیں کیا جا سکتا وہ ہے نفرت اور تعصب جو روح کو گھٹیا بناتے ہیں۔

صدر مملکت نے لکھا کہ  ہم اپنے جسم کو پرہیزگاری اور روزے سے پاک تو کرسکتے ہیں، لیکن صرف محبت، عفو اور درگزر ہی ہمارے دلوں کو پاک کر سکتے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کام میں مدد کرے۔

متعلقہ تحاریر