وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کردی گئیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے تحریری حکم نامے میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے عمران خان کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس ، ایف آئی اے حکام کی جانب سے تمام تفصیلات کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی جانب سے درج درخواست کو نمٹاتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف عدالتی فائل کی گمشدگی کا معاملہ نمٹادیا
صدر مملکت عارف علوی سیاسی رہنماؤں کے سخت رویے اور عامیانہ گفتگو سے شدید مایوس
عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ تفصیلات کی فراہمی کے بعد عمران خان اپنے خلاف درج مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس بات رجوع کیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو حکم دے کہ میرے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مجھے فراہم کی جائیں۔









